میرپور ساکرو کے قریب تین کمسن بہنیں نہر میں ڈوب کر جاں بحق
میرپور ساکرو کے قریب تین کمسن بہنیں نہر میں ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئیں ۔ذرا ئع کے مطابق ٹھٹہ سے 40 کلومیٹر دور میرپور ساکرو کے قریب گوٹھ محمد رمضان لاکھانی گوٹھ کے قریب نہر میں ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں تین بہنیں 10سالہ ماروی، 7سالہ لیلا، اور5سالہ شیلا ڈوب گئیں جنکی نعشیں نکال لی گئیں نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔