پیپلزپارٹی اورن لیگ قبائلی علاقوں کے انتخابات میں کہیں نہیں۔ شیریں مزاری
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز اوربلاول بھٹو کا بیانیہ عوام کی توجہ حاصل نہ کرسکا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ قبائلی علاقوں کے انتخابات میں کہیں نہیں، مریم نواز اور بلاول بھٹو کا بیانیہ عوام کی توجہ حاصل نہ کرسکا۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ماضی میں یہ پارٹیاں ڈرون حملوں کی حمایت کرتی تھیں، عمران خان اورپی ٹی آئی نے ڈرون حملوں کے خلاف آواز اٹھائی۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقامی لوگوں کو ماضی کی ساری باتیں یاد ہیں۔