بھارتی فوج کی نالی پتنی پر گولہ باری، ایک شخص شہید، دو زخمی
بھارتی فوج کی نالی پتنی پر گولہ باری ایک شخص شہید جبکہ دو زخمی، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے نالی پتنی کہاولیاں بنڈالہ پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی جس کی زد میں آ کر پچاس سالہ شخص ریاض ولد نیک عالم شہید ہوگیا جبکہ اس کا سولہ سالہ بیٹا ذبیح اللہ زخمی ہو گیا ادھر قریبی علاقہ میں ظہیر احمد ولد الف دین بھی زخمی ہو گیا، بھارتی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں بھارتی گولہ باری سے متعدد مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا بھارتی فوج گزشتہ کئی مہینوں سے سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے اور عام لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود سرحدی علاقوں میں بسنے والے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ جرات کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم رکھتے ہیں ۔