اپوزیشن کی درخواست پر سینیٹ کا اجلاس منگل کو ہو گا۔
اپوزیشن کی درخواست پر سینیٹ کا غیرمعمولی اجلاس کل منگل کو ہو گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی قراردادوں پر خفیہ رائے شماری کے لئے صدر پاکستان نے اجلاس یکم اگست کو طلب کیا ہے۔ یکم اگست کے اجلاس کے لئے صدر مملکت پریذائیڈنگ افسر بھی مقرر کریں گے کیونکہ کیونکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ یکم اگست کے اجلاس کی صدارت نہیں کر سکیں گے۔ منگل کو سینیٹ کے ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کا دیا گیا ایجنڈا زیربحث آئے گا تاہم عدم اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری معمول کے اجلاس میں ہو گی جو کہ پریذائیڈنگ افسر کی صدارت میں ہو گا۔