سعودی اور امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری, مشقوں کا مقصد دونوں افواج کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا
سعودی عرب میں سعودی اور امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقے میں شاہ خالد ملٹری سٹی میں امریکا اور سعودی بری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں۔مشقوں کا مقصد دونوں افواج کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ سعودی فوج کے شمالی علاقوں میں ملٹری کمانڈر جنرل احمد الزہرانی نے مشقوں کا معائنہ کیا۔