دنیا کے امیر ترین شخص کے اثاثوں میں ایک دن میں 13 ارب ڈالرز کا اضافہ
آن لائن کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور 20 جولائی کو ان کے اثاثوں میں ایک دن میں 13 ارب ڈالرز (21 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ ہوا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس کے اثاثے اب 189 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔ ویسے تو کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں دنیا بھر میں معاشی تنزلی دیکھنے میں آئی ہے مگر ایمیزون کے بانی کے اثاثوں میں 74 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوچکا ہے