ملک میں کورونامریضوں کی تعداد2 لاکھ 67 ہزارسے زائد ، 5677 جاں بحق

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے38 افراد جان سےہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد5 ہزار677 ہوگئی، ملک میں کورونا کے2 لاکھ 67 ہزار428 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد وشمار جاری کر دیے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے38 افراد جان سےہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد5 ہزار677 ہوگئی، ملک میں کورونا کے2 لاکھ 67 ہزار428 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 51 ہزار 283 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ کمانڈ سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2لاکھ10 ہزار 468 تک جاپہنچی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوہزار438 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔ پنجاب پنجاب میں مہلک وبا سے90 ہزار 816 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2095 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد66 ہزار425 ہوچکی ہے ۔ سندھ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ افراد متاثرہوئے ہیں، جہاں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 104تک جاپہنچی ہے ، جبکہ صوبے میں اب تک 2041افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ سندھ میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 94 ہزار297ہوچکی ہے ۔ خیبر پختون خوا خیبرپختون خوا میں کورونا کیسز کی تعداد 32ہزار 523 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1153 افراد چل بسے۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد25ہزار 582ہوچکی ہے ۔ بلوچستان بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار469 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں135 مریض چل بسے ۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 9ہزار381 تک پہنچ گئی ہے ۔ اسلام آباد کورونا سے اسلام آباد میں 14ہزار701 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 161 افراد جاں بحق ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں 12 ہزار023 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان گلگت بلتستان میں 1878 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 45 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ گلگت بلتستان میں 1485افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آزاد کشمیر آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد1ہزار937 جبکہ 47 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 1275 ہوچکی ہے ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 331 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، مجموعی طور پر 17لاکھ 76ہزار 882ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں اس وقت 2 ہزار 394 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں 255 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1830 ہے۔