بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا؟ وفاقی وزیر فواد چودھری
سلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سائنسی لحاظ سے چاند نظر آچکا ہے، بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا۔ نجی نیوز میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا۔ بادلوں پر بحث کریں گے تو پھر آپ کی مرضی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام علماء کرام پہلے یہ طے کرلیں، نماز گھڑی دیکھ کر ہوسکتی ہے تو چاند ٹیکنالوجی سے کیوں نہیں دِکھ سکتا۔ فواد چودھری کا بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سائنسی لحاظ سے چاند نظر آچکا ہے، رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آئے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں ذوالحج کا چاند آج نظر آ جائے گا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ذوالحج 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش ہوچکی۔ چاند کی پیدائش رات 10 بجکر 33 منٹ پر ہوچکی، بادل ہونے کی صورت میں رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔