سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہید طالب علم کے والد پر قاتلانہ حملہ
سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہید طالب علم کے والد فضل خان ایڈووکیٹ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔آرمی پبلک سکول کے شہید طالب علم کے والد فضل خان ایڈووکیٹ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور کے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق فضل خان ایڈووکیٹ نے ایف آئی درج کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ 2موٹر سائیکل سواروں نے قتل کے ارادے سے ان کی گاڑی پر پستول سے فائرنگ کی تاہم وہ اس واقعہ میں محفوظ رہے۔