سول ایوی ایشن نے مزید 28پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیئے
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے مزید 28پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دئیے۔ذرائع کے مطابق پائلٹس کے مشکوک لائسنسز کے معاملے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید 28پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے۔حکومت کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل سی اے اے نے لائسنس منسوخی کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 93پائلٹس کے لائسنس معطل کیے ہیں جب کہ دیگر پائلٹس کے لائسنسز کی فارنزک آڈٹ کے ذریعے مکمل چھان بین کی جارہی ہے۔