کولمبیا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 9 فوجی اہلکار ہلاک،6زخمی،2لاپتہ
کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے،2فوجی لاپتہ ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق کولمبیا کا ہیلی کاپٹر گوریلا تنظیم کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا کہ حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے میں 2 فوجی لاپتہ بھی ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے،زخمی ہونے والے فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر میں 17 فوجی اہلکار سوار تھے۔ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم فوج نے واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں۔فوجی حکام نے کہا کہ ہیلی کاپٹر چوکو کے جنگلات کے علاقے سے فوجی اڈے کی جانب سفر کر رہا تھا کہ کالڈاس میں حادثہ پیش آیا۔