حج مقامات کی مساجد سینیٹائز ، انتظامات مکمل

سعودی وزارت اسلامی امور نے حج مقامات منی ، مزدلفہ اور عرفات کی تمام مساجد میں اصلاح ومرمت، صفائی، ایئرکنڈیشن، عبادت اور حج و دینیآگہی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے۔تمام انتظامات کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کو مدنظررکھ کر کیے گئے ہیں۔ وزارت اسلامی امور نے مسجد نمرہ اور مسجد المشعر الحرام کو سینیٹائز کرایا ہے۔مساجد میں ہوا کی صفائی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔مسجد میں فاصلے کے لیے علامتیں لگادی گئی ہیں۔ یہ سارا کام انجینیئرز اور انتظامی عملے کے تعاون سے انجام دیا گیا ہے۔