کوہاٹ:محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی،شہری سے چیتے کے 2 بچے برآمد کر لئے

ضلع اورکزئی میں محکمہ جنگلی حیات کوہاٹ ڈویژن نے ایک اور بڑی کاروائی کر کیعلاقہ لئی شیٹری بفہ کلایہ ضلع اورکزئی رہائشی کے قبضہ سے قیمتی چیتے کے دو بچے برآمدلئے۔ محکمہ وائلڈ لائف کوہاٹ کے مطابق چیتے کے دو بچے ضلع اورکزئی علاقہ لئی شیٹری بفہ کلایہ رہائشی نے اپنے پاس غیرقانونی طور پر رکھے تھے۔ وائلڈ لائف ایکٹ 2015کے تحت چالان کردیا ہے اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف کوہاٹ ڈویژن ڈی ایف او عبدلالصمد وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف کنزروئیٹر کے خصوصی ہدایت اورمخبر کی اطلاع پر ضلع اورکزئی علاقہ لئی شیٹری بفہ کلایہ پر چھاپہ مار کر وہاں پر موجود غیر قانونی قیمتی چیتے کے دو بچے کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کے لئے دفتر منتقل کیے۔اس موقع پر DFOکوہاٹ ڈویژن عبدالصمد وزیر، SDFOشبیر احمد اور دیگر وائلڈ لائف محکمے کا عملہ بھی موجود تھا۔ انھوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات صوبہ سرحد کے وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسیٹی کے قانون کے دفعہ نمبر 13،14،16،17،18،19،20اوردفعہ 21کے تحت چالان کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ یہ ضلع اورکزئی علاقہ لئی شیٹری بفہ کلایہ کے رہائشی کی ملکیت تھے ملزم کے خلاف FIRدرج کر لی گئی ہے مزید عدالتی فیصلہ تحقیقات کے بعد عدالت فیصلہ کرے گی۔انھوں نے کہا کہ اس کامیاب کاروائی پر ہم محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے ساتھ ڈپٹی کمشنرضلع اورکزئی، DPO ضلع اورکزئی کے نہایت مشکور ہیں کہ انھوں نے ہماری اس کاروائی میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور قیمتی چیتے کے دو بچے پر سے برآمد کرنے میں ہماری مدد کی۔یاد رہے کہ وائلڈ لائف کوہاٹ ڈویژن کی رواں سال یہ دوسری بڑی کاروائی ہے۔