میکسیکو میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی

میکسیکو میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میکسیکو میں مزید 915 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد یہ ملک سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 915 افراد لقمہ اجل بنے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو اس وقت چوتھا ایسا ملک ہے جہاں اب تک کورونا کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔میکسیکو سے پہلے امریکہ، برازیل اور برطانیہ آتے ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔