دورہ انگلینڈ سپرٹ آف کرکٹ کا عملی نمونہ ہے، بھارت سے کھیلنے کو تیار ہیں مگر ان کے پیچھے نہیں بھاگیں گے: احسان مانی
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ سیریز عالمی دنیا کے لیے بہت اہم ہے، انہوں نے کہا کہ ضروری تھا کہ کرکٹ کی دنیا ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کے لیے آگے بڑھے۔ احسان مانی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو انگلینڈ بھیجنا سپرٹ آف کرکٹ کا عملی مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلنا پاکستان کرکٹ کے لیے نیا تجربہ نہیں ہوگا۔