لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دورے کیے ۔ عثمان بزدار خؤد نےخود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچیں اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیوس روڈ،شملہ پہاڑی، ایمپرس روڈ، کوپر روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صفائی کے عملے سے گفتگو کی انہیں فرائض کی ادائیگی پر شاباش بھی دی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صفائی آپریشن کومزید تیز اور موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہرمیں زیروویسٹ آپریشن کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ صفائی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شہر سے کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو جلد اٹھایا جائے۔صفائی کے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا ۔صفائی کے پلان کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے۔شہر کی صفائی کے لئے دن رات ایک کیا جائے۔