وزیرداخلہ شیخ رشید سے چینی سفیر کی ملاقات
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تبادل خیال کیا گیا۔ فریقین نے عزم ظاہر کیا کہ پاک چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ چینی سفیر نے پاک چین تعلقات کیخلاف اٹھنے والی سازشوں کیخلاف اقدامات پر وزارت داخلہ کی کوششوں کو سرِاہا، وزیر داخلہ اور چینی سفیر نے داسو بس حادثہ کی تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔