کراچی:سی ویو کے ساحل کے قریب بحری جہاز پھنس گیا
سی ویو کے ساحل کے قریب بحری جہاز کی موجودگی,جہاز ساحل پرکئی گھنٹے سے پھنسا ہوا ہے. ترجمان کے پی ٹی کے مطابق ساحل پر دیکھا جانے والا ہینگ ٹونگ نامی بحری جہاز سپلائی دینے آیا تھا۔ سپلائی دینے کے بعد واپس جاتے ہوئے جہاز کو سمندری لہروں نے ساحل کی طرف دھکیل دیا۔ انجن بڑا نہ ہونے کے باعث بحری جہاز ساحل کے قریب آگیا۔ نیوی کی ریسکیوٹیمیں جہاز کو ریسکیو کررہی ہیں