باجوڑ میں راغگان ڈیم میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق
: تحصیل خار کے علاقے میں راغگان ڈیم میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 18 افراد ڈوب گئے جن میں سے 11 افراد کو نکال لیا گیا ہے ۔ ریسکیوحکام کے مطابق کشتی ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، آرمی کے غوطہ خوروں اور دیگر امدادی اداروں نے رات کے وقت آپریشن میں حصہ لیا۔ کشتی میں 18 افراد سوار تھے جن میں سے 4 افراد کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ 7 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 7 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ زندہ نکالے گئے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے