چین: بارشوں کا ایک ہزار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 25 افراد ہلاک
چین میں بارشوں کا ایک ہزار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب کہ بارشوں سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں گزشتہ تین روز کے دوران ہونے والی خطرناک بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، بارشوں سے گاڑیاں، گلیاں اور اسٹیشنز پانی میں ڈوب گئے ہیں۔چینی خبر رساں ادارے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ژینگ ژو شہر کی میٹرو کو پانی میں ڈوبے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ متعدد مسافر بھی اس میں پھنسے ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایک کروڑ سے زائد آبادی والے ژینگ ژو شہر میں عوام ریسکیو اداروں کے منتظر ہیں۔