وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے: اسد عمر
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت کے منعقدہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں کے تمام اہم قائدین نے شرکت کی۔ہم نیوز کے مطابق منعقدہ اجلاس میں چودھری پرویز الہٰی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، فرخ حبیب، راجہ بشارت، میاں محمود الرشید اور اسلم اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں کے اراکین کی حاضری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔