سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان چیئرمین نیب تعینات
سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان چیئرمین نیب تعینات کر دیئے گئے۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے آفتاب سلطان کے نام پر اتفاق کیا۔ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب بنانے کی منظوری دے دی۔ آفتاب سلطان نون لیگ اور پیپلزپارٹی دور حکومت میں ڈی جی آئی بی رہ چکے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) تعینات کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے نیب کے نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دے دی ہے، امید ہے کہ آفتاب سلطان اپنی صلاحیتوں اور تجربات سے نیب جیسے ادارے کو غیرجانبدار اور صحیح معنوں میں احتساب کرنے والا ادارہ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔