امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وائرس کا شکار, کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
امریکا کے اب تک کے معمر صدر جو بائیڈن عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور وائٹ ہاؤس اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر کو ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں لیکن وہ خود کو محدود کرکے کام جاری رکھیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر کے طور پر اب تک کے معمر شخص جو بائیڈن کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جن کو ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
79 سالہ جو بائیڈن کی سیکریٹری کیرین جین پئیر کے مطابق انہوں نے کورونا وائرس کا پیکس لووڈ کورس لینا شروع کردیا ہے۔