کون بنے گا وزیراعلی ٰ پنجاب؟ تاریخی دنگل آج ہوگا
صوبہ پنجاب میں وزیر اعلٰی کون ہوگا ، اس کا فیصلہ آج پنجاب اسمبلی کے ارکان اپنے ووٹ کے ذریعے کریں گے ۔ پی ٹی آئی کے 188 ن لیگ اور اتحادیوں کے 178 اراکین اسمبلی کا ٹاکرا ہوگا لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اندر ووٹنگ کا عمل سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا جبکہ ڈپٹی سپیکر اسمبلی دوست محمد مزاری پریذائیڈنگ افسر کا کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں مہمانوں کا داخلہ بند کردیا گیا ، میڈیا پریس گیلری سے کوریج کرے گا ، موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں جمعہ کو ہونے والے اجلاس کی سیکیورٹی سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے پر سیکیورٹی پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے ۔