عمران خان سے مونس الہی اور حسین الٰہی کی ملاقات
زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پرہوئی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ کےانتخاب کےحوالےسےحکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔ ق لیگ رہنما مونس الٰہی نے عمران خان کو پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کی تیاریوں سے متعلق بریف کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پارلیمانی قوت اور اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ، انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی انتظامی کوشش برداشت نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں وزیر اعلٰی کون ہوگا ، اس کا فیصلہ آج پنجاب اسمبلی کے ارکان اپنے ووٹ کے ذریعے کریں گے ۔ پی ٹی آئی کے 188 ن لیگ اور اتحادیوں کے 178 اراکین اسمبلی کا ٹاکرا ہوگا۔ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں جمعہ کو ہونے والے اجلاس کی سیکیورٹی سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے پر سیکیورٹی پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے ۔