‘مفتاح اسماعیل پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن وزیرخزانہ ہیں’
کراچی : ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن وزیرخزانہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مفتاح اسماعیل جب بھی ٹی وی پر آتے ہیں مارکیٹ میں عدم استحکام بڑھ جاتا ہے، ان کے بیانات پیٹرول چھڑکنے کا کام کرتے ہیں۔ ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ ڈالر بڑھتا جا رہا ہے اور مارکیٹ میں سٹے باز سرگرم ہیں ، مفتاح اسماعیل پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن وزیرخزانہ ہیں۔