وزئراعلی پنجاب کو منتخب کرنے کیلئے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی پہنچ چکے ہیں
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے گھنٹیاں بجنا شروع ہو گئیں ،اب سے کچھ ہی دیر میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو جائیگا. پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کیلئے 4 بجے کا وقت دیا گیا تھا . پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گا.وزیراعلی پنجاب کیلئے مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز اور مسلم لیک ق کے چوہدری پرویز الہی کے درمیان مقابلہ ہے ،تاہم جیت کیلئے دونوں ہی پر عزم ہیں. وزئراعلی پنجاب کو منتخب کرنے کیلئے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی پہنچ چکے ہیں تاہم زرائع کے مطابق ارکان پیجاب اسمبلی کی کڑی نگرانی بھی کی جارہی ہے اور ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک ارکان کو اسمبلی کی عمارت سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں ہے.پیجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی کے ہال میں پہنچ گئے ہیں مگر ابھی تک ڈپٹی سپیکت پیجاب اسمبلی دوست محمد مزاری ہال میں نہیں پہنچے. وزیراعلی پیجاب حمزہ شہباز نے پیجاب اسمبلی پہنچنے سے قبل کہا کہ آج وہی ہو گا جو اللہ کو منظور ہو گا،ہمیں اللہ سے بہتری کی امید ہے. پی ٹی آئی کے 15ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کے بعد ایوان میں تحریک انصاف کے کُل ممبران تعداد 178 ہوگئی ہے، جبکہ مسلم لیگ ق کے ارکین کی تعداد 10 ہے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اراکین کو ملا کر تعداد 188 ہے جبکہ ایک رکن اسمبلی بیرون ملک میں ہیں۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اور پرویز الہیٰ کی سربراہی میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 186 ارکان شریک ہوئے اور انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ ایک رکن اسمبلی بیرون ملک میں ہیں۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اور پرویز الہیٰ کی سربراہی میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 186 ارکان شریک ہوئے اور انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کیا۔