وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ایم پی ایز ایوان میں پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ بھی ایوان میں پہنچ چکے ہیں۔ ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی اسمبلی میں موجود ہیں تاہم اجلاس اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی نے 186ارکان اسمبلی کو کمیٹی روم میں پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے اور ارکان اسمبلی کو کمیٹی روم سے باہر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔