پنجاب اسمبلی میں مہر امان اللہ لک کا پرتپاک استقبال، شاندار ظہرانہ اور اعزازی شیلڈ پیش

Jul 22, 2025 | 16:54

مدینہ منورہ (نمایندہ نوائے وقت) — سعودی عرب کی ممتاز سیاسی، سماجی شخصیت اور معروف بزنس مین مہر عبد الخالق لک کے چھوٹے بھائی، مہر امان اللہ لک، جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر اپنے آبائی شہر سرگودھا میں مقیم ہیں، کو سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی خصوصی دعوت پر پنجاب اسمبلی ہال کا دورہ کروایا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کی غیر موجودگی میں ان کی نمائندگی راؤ ماجد علی نے کی، جنہوں نے مہمان شخصیت کا پرتپاک استقبال کیا اور اسمبلی ہال کا تفصیلی وزٹ کروایا۔ مہر امان اللہ لک کو ایک خوبصورت ظہرانہ بھی دیا گیا اور اعزاز میں شیلڈ پیش کی گئی۔ ملک محمد احمد خان نے دورہ انگلینڈ میں مصروفیت کے باعث معذرت بھیجی۔ مہر امان اللہ لک نے ان کی محبت اور میزبانی پر دلی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مہر اکرام اللہ لک، مہر عمار لک اور ڈاکٹر عزیر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں