وزیراعطم بننے کے بعد پہلی ترجیح عوامی مسائل کا حل ، توانائی بحران اورلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ راجہ پرویز اشرف
پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار راجہ پرویز اشرف نے خورشید شاہ اور دیگر اتحادی رہنماؤں کے ہمراہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے بعد راجا پرویز اشرف اور سید خورشید شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ق لیگ کی پارلیمانی کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ راجا پرویز اشرف کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ جمہوریت کے استحکام اوراتحادی جماعت ہونے کی حیثیت سے کیا گیا۔ اس موقع پربات کرتے ہوئے وزیراعظم کیلئے نامزد امیدوار راجا پرویز اشرف نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے تعاون پرانکے مشکورہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر دعوی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعطم بننے کے بعد انکی پہلی ترجیح عوامی مسائل کا حل ، توانائی بحران اورلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ بلوچستان اوردیگرمعاملات کوباریکی سے دیکھیں گے اوراداروں کی مضبوطی کیلئے کام کریں گے۔