پشاورہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت منظور کرلی
مخدوم شہاب الدين نے ايفڈرين کيس ميں عبوری ضمانت کے ليے پشاور ہائيکورٹ ميں درخواست دی۔چیف جسٹس دوست محمد خان نے درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ان کے پاس ريکارڈ موجود نہيں اور نہ ہی ان کی عدالت ميں کيس فکسڈ ہوا ہے۔ چيف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہيں، آپ اٹک پل کيسے عبور کرکے پشاور پہنچ گئے؟ بعد ازاں عدالت نے بیس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔ایفیڈرین کوٹہ کیس میں اے این ایف کی درخواست پر راولپنڈی کی مقامی عدالت نے مخدوم شہاب الدین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔