کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
دہشت گردی کا پہلا واقعہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ہوا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے اڑتیس سالہ انوار انجم اور تینتیس سالہ محمد جمیل جاں بحق ہوگئے۔قیوم آباد سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔جوڑیا بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پچیس سالہ گل ریز جاں بحق ہو گیا۔ سندھ رینجرز نے لیاری کے علاقے نیاآباد میں کاروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے تین ملزموں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔