کراچی میں گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد180 سے تجاوز کرگئیں ایدھی سینٹر میں لاشیں رکھنے کی جگہ کم پڑ گئی

کراچی میں شدید گرمی کےباعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک سواسی سے زائد ہوگئی ہے،،کراچی کے مختلف علاقوں سے گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ایدھی سینٹر لائی جا رہی ہیں، ایدھی انتظامیہ کے مطابق سرد خانے میں لاشیں رکھنے کی گنجائش نہیں ہے،سہراب گوٹھ ایدھی انتظامیہ کے مطابق اس وقت ایک سو پچاس سےزائد افراد کی لاشیں سینٹر میں موجود ہیں جبکہ تیس سے زائد افراد کی لاشوں کو جگہ نہ ہونے کی وجہ سے واپس گھروں کو بھیج دیا گیا ہے،کراچی کے مختلف ہسپتالوں کے ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال میں پچاس سے زائد افراد گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوئے،عباسی شہید میں انتیس،سول ہسپتال میں چھ اورلیاری ہسپتال میں نوافراد گرمی کی شدت سے چل بسے۔