وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے بچاؤ کیلئے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا۔ شہری خود حفاظتی انتظامات کریں: الطاف حسین

اپنے بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے،حکومت کا رویہ قابل افسوس ہے۔ایم کیوا یم نے ہمیشہ کراچی کے عوام کے مسائل پر آواز بلند کی ہے اور مصیبت کے اس وقت میں کراچی کے عوام کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متحدہ کے رضاکار عوامی کی خدمت کیلئے اقدامات اٹھائیں جبکہ شہری بھی اس حوالے سے خود انتظامات کریں، الطاف حسین نے کہا کہ بجلی کے بد ترین بحران میں حکومت اور کے الیکٹرک کی نااہلی اپنی جگہ ہے لیکن اس بحران کے سدباب کیلئے عوام کے الیکٹرک کے عملے اور گاڑیوں کو متاثرہ جگہ پر کام کرنے دیں، تاکہ بجلی کی بندش کو فوری بحال کیا جاسکے۔ الطاف حسین نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں ریکارڈ توڑ گرمی اور لوڈشیڈنگ کےسے مزید جانوں کے ضیاع سے بچنے کیلئے ہنگامی صورتحال کا نفاذ کرے۔