شہر قائد میں آگ برساتےسورج اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نےشہر کےباسیوں کو ساحل سمندر کا رخ کرنے پر مجبور کردیا

سال کاسب سےبڑا دن،اور اس پر جھلسا دینےوالی گرمی،ان سب کچھ نے شہریوں کارخ ساحل کی جانب موڑدیا،لوگوں کی بڑی تعداد نے سستی تفریح کےلیے سی ویو کارخ بھی کیا،ان کاکہناتھا کہ روزے کے باعث گرمی کی اثرکم کرنے کے لئے انہوں نے ساحل سمندر کا رخ کیا ہے،یہاں آکر ہمیں گرمی کا احساس کچھ کم محسوس ہورہا ہےساحل پر موجود لائف گارڈز شہریوں کوگہرےپانی کی جانب جانے سےروکتے رہے،لیکن منچلوں کاکیاہی کہنا،وہ ہرچیز سےبےنیاز لائف گارڈز کےمنع کرنےکےباوجود آگےجاکرنہاتےرہے،کیمرہ مین سلمان مصطفیٰ کے ساتھ اظہر زیدی وقت نیوز کراچی