لاہوریوں نے چھٹی کا دن نہر کنارے گزار
لاہور میں ہفتے کی رات بارش اور آندھی تو آئی، مگر دن چڑھتے ہی سورج نے پھر آنکھیں دکھانا شروع کردیں گرمی ایک بار پھر اپنے عروج پر پہنچ گئی جس کے بعد لاہوریوں نے نہر کا رخ کیا۔نوجوان لڑکے ہوں یا چھوٹے بچے۔ زندہ دلانے لاہور اپنے فیملیوں کے ساتھ نہر پر گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے پہنچے۔ایسے میں بچے،بوڑھے اور نوجوان سبھی ٹھنڈے پانی سے لطف اندواز ہوتے رہے جبکہ نوجوان دن بھرغوطہ خوری اور تیراکی کے جوہر دکھاتے رہے۔گرمی اور لوڈشیڈینگ کے مارے شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دینی فریضہ ادا کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ نہر کے ٹھنڈے پانی میں نہا کر انھیں سکون ملتا ہے۔گرمی کا زور ہو،، اور اتوار کا روز۔ زندہ دلانے لاہورسے بہتر کون جانتا ہے کہ چھٹی کو کس طرح انجوائے کیا جاتا ہے۔