اسد شفیق،سرفراز احمد اور یاسر شاہ نے بہترین پرفارمنس دکھائی،جیت سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گےمصباح الحق
گال ٹیسٹ میں فتح کے بعد اپنے تاثرات دیتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انہیں ٹیسٹ میچ جیتنے پر خوشی ہے،اسد شفیق اور سرفراز احمد کی بیٹنگ ٹیم کو میچ میں واپس لے کر آئی،یاسر شاہ کی بالنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا،انہوں نے کہا کہ جیت سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،بقیہ میچز جیت کر سیریز اپنے نام کریں گے مین آف دی میچ سرفراز احمد نے کہا کہ مینجمنٹ نے بیٹنگ کے شعبے میں خوب محنت کی ،، مختلف شاٹس کھیلنے کی پریکٹس کررہا ہوں ،آئندہ میچز بھی بہترین کارکردگی دکھاؤں گا اس موقع پر سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹیم کی ہار پر مایوسی کا اظہار کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا،یاسر شاہ کو کھیلنا ہمارے لیے مشکل ثابت ہوا، اینجلو میتھیوز نے کہا ٹیم اگلے میچز میں کم بیک کرے گی .