سندھ میں آج بھی شدید گرمی کا راج ہے،کئی شہروں میں قیامت خیز گرمی اور بدترین لوڈ شیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے،دادو میں پانی بھی نایاب ہو گیا
سندھ میں درجہ حرارت میں اضافے اور چلچلاتی دھوپ نےزندگی مشکل کر دی ہے، دادو،نواب شاہ،سکھر،میر پور خاص اور لاڑکانہ میں پارہ چالیس ڈگری تک پہنچ چکا ہے،رہی سہی کسر لوڈ شیڈنگ نے پوری کر دی ہے،شہری علاقوں میں دس گھنٹے جب کہ دیہات میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے، دادو میں بجلی کے ساتھ ساتھ پانی بھی نایاب ہوگیاہے،،،اورکئی علاقوں میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی شہریوں کو پانی کے بحران کا سامنا ہے،عوام کا کہنا ہے کہ کئی بار اس طرف توجہ مبذول کرائی گئی لیکن ضلعی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی،انہوں نے دھمکی دی کہ پانی نہ ملا تو احتجاج مزید سخت کردیں گے،دوسری جانب لاڑکانہ،میرپورخاص اور اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کےخلاف مظاہرے کیے گئے،لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے کارکن اپنی ہی حکومت کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے،اور لوڈ شیڈنگ پر حکومت کو کوستے رہے، حیدر