کراچی میں لیڈیز پرس بیچنے والے نوجوان نے امریکا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دی
پاکستانی تن ساز عبدالمالک نے امریکا میں ہونے والے مقابلے میسل مینیا میں بڑے بڑے پہلوانوں کو مات دے کر سبزہلالی پرچم کی بلند کیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی عبدالمالک حیدری مارکٹ میں اسٹال لگا کر لیڈٰز پرس بیچا کرتا تھا، چودہ سال کی عمر سے باڈی بلڈنگ کا شوق رکھنے والے عبدالمالک نے اپنا خواب سچ کردکھایا، پاکستانی تن ساز اس سے قبل بھی مختلف مقابلوں میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کرچکا ہے،عبدالمالک نے حال ہی میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی ملک کا نام روشن کیا۔۔ اہل خانہ کے مطابق انہوں نے اپنی محنت اور دوستوں کی مدد سے امریکا میں مقابلہ لڑا،جبکہ حکومت نے کسی بھی قسم کی کوئی امداد نہیں کی۔عبدالمالک کے بہنوئی کمال کا کہنا ہے کہ عبدالمالک دن بھر کی مصروفیات کے باوجود بھی باڈی بلڈنگ کیلئے وقت نکال لیتا تھا، اپنے شوق کی خاطر اس نے دوستوں سے قرض اور گھر کی چیزیں فروخت کر کے عالمی مقابلوں میں حصہ لیاعبدالمالک جیسے ناجانے کتنے ایسے نوجواں اس ملک کی گود میں پل رہے جن بہتر مواقع فراہم کیئے جائیں تو ملک و قوم کا نام دینا میں روش کرسکتے ہیں، کیمرہ میں محمد شمشاد کے ساتھ عبدالرحمان فاروقی وقت نیوز کراچی۔