ڈائنا سارز جواس ہفتےبھی باکس آفس پرپہلے نمبر پر ہیں
’جراسک سیریز‘ کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ برطانیہ، چین، روس، میکسیکو اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے چھیاسٹھ ملکوں میں ریلیز کی گئی اور ہر جگہ ’کامیاب ثابت ہوئیدیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم نے پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ فلم نے رواں ہفتے مزید10 کروڑ 20لاکھ ڈالر بٹورے اور بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ ریلیز کے بعد سے اب تک جراسک ورلڈ دنیا بھر سے تقریبا 1ارب ڈالر کما چکی ہے۔اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم انسائڈ آئوٹ9 کروڑ 11لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے۔جاسوسی کرداروں پر مبنی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم اسپائے 1کروڑ 50لاکھ ڈالر کماکر تیسرے نمبر پر ہے، فلم کی کہانی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والی ایک ایسی خاتون کی ہے جو حادثاتی طور پر انڈرکور ایجنٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیتی ہے۔