فیفا ورلڈ کپ: ڈنمارک اورآسٹریلیا کے درمیان میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ایک ایک گول سے برابر ہوگیا
روس میں جاری فیفا کے عالمی مقابلوں میں گروپ سی سے ڈنمارک اورآسٹریلیا کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں،،میچ کے آغازمیں ہی ڈنمارک کے کھلاڑی کرسچن ایریکسن نے بہترین اندازمیں گیند کوجال میں پھینک کراپنی ٹیم کوبرتری دلائی, ڈنمارک کی برتری میچ کے اڑتیس ویں منٹ میں اس وقت ختم ہوئی جب ڈینش کھلاڑی کی غلطی کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم کوپنالٹی ملی جس پرمائل جیڈینک نے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابرکردیا،،میچ کا پہلا ہاف ایک ایک گول سے برابررہا, کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی سنسنی خیزمقابلہ جاری رہا،دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پرتابڑتوڑحملے کیے تاہم کوئی بھی ٹیم گول سکورنہ کرسکی اورمقابلہ ایک ایک گول سے برابررہا