نگران وزیرداخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ انہیں زلفی بخاری کے معاملہ پر عمران خان کا کوئی فون نہیں آیا،
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان بھی شریک ہوئے،، کمیٹی چیئرمین اور ارکان نے نگران وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا،، نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے زلفی بخاری کے معاملے پرکمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس سیکرٹری داخلہ فائل لے کر آئے اور کہا کہ زلفی بخاری نامی شخص عمران کے ساتھ عمرے کے لئے جا رہے ہیں، زلفی بخاری بلیک لسٹ پر ہیں اور ان کو روک لیا گیا ہے۔زلفی بخاری نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست دی ہے اور بیان حلفی دیا ہے کہ وہ واپس آئیں گے،،مجھے عمران خان سمیت کسی نے کوئی فون نہیں کیا،زلفی بخاری کے خلاف نیب میں آف شور کمپنیوں کا کیس ہے، نیب نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی،،جس کے بعد کمیٹی نے زلفی بخاری کے معاملے پر سینیٹر رانا مقبول کو کمیٹی کا کو آر ڈینیٹر مقرر کر دی ،