جراسک ورلڈ کے سیکوئل’جراسک ورلڈ فالن کنگڈم کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا،
فلم کی کہانی جزیرے پرقائم ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہ کو ہوئےبائیس سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر تعمیر کیا جاتا ہے،،،ڈائنو سارزسے بھرے جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈاورجیف گولڈ بلم اپنے سابقہ کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں،دیگر کاسٹ میں بی ڈی وونگ، ٹوبی جونز،ریف اسپال،جسٹس اسمتھ ، ڈینیئالا پلیڈا، ٹیڈ ولین اورجیمز کرومویل سمیت کئی ستارے اداکاری کا جوہردکھائیں گے،سائنس فکشن ایڈونچر فلم کل سے سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔۔