فیفا ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا ایکشن آج بھی جاری رہے گا،
فٹبال کی عالمی جنگ کا محاذ روس میں جاری ہے،شائقین کو عالمی مقابلے میں آج بھی لائیو ایکشن دیکھنے کو ملے گا، ایونٹ میں آج بھی تین میچ کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں سابق عالمی چیمپئن برازیل اور کوسٹارریکا کے درمیان مقابلہ ہوگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔ دوسرے میچ میں نائیجیریا اورآئس لینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا،میچ رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا ،نائیجیریا نے ایونٹ میں اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا،جبکہ ٹورنامنٹ میں آئس لینڈ نے بھی ایک میچ کھیلا ہے جو برابر رہا تھا۔ آج کے تیسرے میچ میں سربیا کو سوئٹزرلینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا،،،سربیا نے ایونٹ میں اب تک ایک میچ کھیلاہے جس میں اسے کامیابی حاصل ہوئی تھی جبکہ سوئٹزرلینڈ نے بھی ایک میچ کھیلا ہے جو برابر رہا تھا۔