ٹرمپ کی پالیسی: جب امریکی نیوز کاسٹر خبریں پڑھتے ہوئے رو پڑیں
امریکہ میں بدھ بیس جون کی ’ٹوئٹر مومنٹ‘ میں دو واقعات سر فہرست ہیں۔ایک طرف نشریاتی ادارے (ایم ایس این بی سی) کی نیوز کاسٹر ریچل میڈو کی خبریں پڑھتے ہوئے بے اختیار رو پڑنے کی تصویر ہے اور ساتھ ہی وہ خبر جس میں وہ اس پر معافی مانگ رہی ہیں۔ریچل میڈو ٹی وی نشریات میں ایسوسی ایٹڈ پریس کی وہ خبر پڑھتے ہوئے رونے لگیں جس میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح امریکہ میں غیر قانونی طور پر آنے والے خاندانوں کے پانچ سے بھی کم عمر بچوں کو والدین سے الگ کر کے خصوصی مراکز میں رکھا جا رہا ہے۔