لاہور: تحریک انصاف پنجاب کے صدر علیم خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ سے زائد ہے جب کہ وہ ایک ارب روپے کے مقروض ہیں۔دستاویزات کے مطابق علیم خان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ 78 ہزار 855 روپے ہے، ان کے پاس ذاتی پراپرٹی کی مالیت 15 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار 737 روپے ہے، وہ 3 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزار 652 روپے مالیت کی بیش قیمت گاڑیوں کے مالک ہیں جن میں 3 لینڈ کروزر اور ایک ہنڈا سوک ہے۔دستاویزات میں ظاہر کیے گئے اثاثوں میں علیم خان کے پاس 9 لاکھ 94 ہزار 760 روپے کی جیولری موجود ہے جب کہ ان کے پاس نقد 9 لاکھ 35 ہزار 200 روپے اور بینک میں 6 کروڑ 40 لاکھ 82 ہزار 21 روپے ہیں۔دستاویزات کے مطابق علیم خان کا پاکستان میں صرف 90 ہزارروپے کا کاروبار ہے، ان کا بیرون ملک کاروبار کا سرمایہ 81 لاکھ 38 ہزار 5 روپے ہے جب کہ ان کے پاس موجود لاکھوں شیئرز کی مالیت 12 کروڑ 93 لاکھ 53 ہزار 990 روپے ہے۔اس کے علاوہ علیم خان نے اپنی ہی بنائی گئی کمپنی سے 69 کڑور 97 لاکھ 4 ہزار 306 روپے بطور قرض لیے، ان کی پاکستان میں 43 جب کہ بیرون ملک 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔
دستاویزات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما نے 2015 تا 17 تنخواہ اور منافع کی مد میں 4 کروڑ 39 لاکھ 5 ہزار 799 روپےکمائے، تین سال میں ایک کروڑ 2 لاکھ 77 ہزار 914 روپے ٹیکس دیا، وہ ایک ارب 21 کروڑ 86 لاکھ 32 ہزار 281 روپے کے مقروض ہیں۔