الیکشن آتے ہی امیر لیڈروں کے اثاثے سامنےآگئے ہیں۔ عائشہ گلالئی

Jun 22, 2018 | 16:55

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں غریب ملک کے امیر لیڈروں کے اثاثے سامنے آگئے ہیں،ان لیڈروں کے پاس سینکڑوں ایکڑ زرعی زمینیں ہیں،اگر پاکستان کے لیڈر غریبوں کے ہمدرد ہوتے تو وہ آدھی جائیداد غریبوں کے نام کر دیتے۔


عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران خان اورمجھ میں زمین آسمان کا فرق ہے، ہمیشہ ہرادارے کا احترام کیا،،عمران خان کی غیر قانونی زمینیں ہیں جوانہوں نے چھپائی ہیں،عمران خان زلفی بخاری کے جہاز میں کروڑوں کے عمرے کرتے ہیں،زلفی بخاری کا نام عمران خان نے بلیک لسٹ سے نکلوایا۔


عائشہ گلا لئی پرویزمشرف کا دفاع کرتی بھی نظرآئیں،ان کا کہنا تھا کہ سارے کرپٹ حکمران مشرف کو نشانہ بنا رہے ہیں،پرویز مشرف کے دور میں پھل اور سبزیوں کی قیمتیں کم تھیں،مشرف کے اچھے کاموں سے متاثر ہوں،پرویز مشرف کی پارٹی کو دھوکے باز لوگوں نے نقصان پہنچایا۔


عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ آراو کی جانب سے میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئےگئے،آراو نے ایک لکڑی سے سب کو ہانکا ہے،نیب کو غیر قانونی زمینوں پر نوٹس لینے پرخراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

مزیدخبریں