مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریکارڈ مالیاتی، کرنٹ اکاؤٹ خسارے، زرمبادلہ کے کم ترین ذخائر جیسے تحفے دئیے, چئیرمین تحریک انصاف عمران خان
اپنے ٹوئٹر پیغام میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو ریکارڈ مالیاتی خسارے جیسے تحفے دے کر چلی گئی، ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، زرمبادلہ کے کم ترین ذخائر جسے تحفے دئیے گئے، بلند ترین گردشی قرضے، ریاستی کمپنیوں میں نقصان کی بلند ترین شرح کا تحفہ ملا، قرضوں کی بلحاظ جی ڈی پی 70 فیصد جیسی بلند ترین شرح اور گرتی ہوئی ساکھ جیسے تحفے بھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے دئیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان کو ہونے والی اربوں ڈالرز کی بچت کے باوجود معیشت کا یہ حال ہوا۔ ن لیگ نے کیا ہی کمال کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگران حکومت معیشت کی صحیح صورتحال سے قوم کو آگاہ کرے