علیم خان کےکل اثاثوں کی مالیت 91کروڑ 82لاکھ 78ہزار روپے، پاکستان میں صرف90 ہزار روپےکاکاروبار ، موجودہ اثاثوں میں41 کروڑ 7 لاکھ 10 ہزار277 روپے کااضافہ
کاغذات نامزدگی میں دی گئی تفصیل کے مطابق علیم خان 15 کروڑ 92 لاکھ روپے پراپرٹی کے مالک ہیں،،علیم خان کا پاکستان میں صرف 90 ہزار روپے کا کاروبار ہے،،،بیرون ملک کاروبار کا سرمایہ 81 لاکھ 38 ہزارروپے ہے،،، علیم خان کے پاس موجود لاکھوں شیئرزکی مالیت 12 کروڑ 93 لاکھ 53 ہزار 990 روپے ہیں،،،علیم خان کی پاکستان میں 43 جبکہ بیرون ملک 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں،،،ایک ارب 21 کروڑ86 لاکھ 32 ہزار281 روپے کے مقروض بھی ہیں،،،3 کروڑ47 لاکھ 21 ہزار652 روپے مالیت کی بیش قیمت گاڑیاں موجود ہیں جن میں 3 لینڈ کروزر اور ایک ہنڈا سوک شامل ہے،،،علیم خان کے پاس 9 لاکھ 94 ہزار760 روپے کی جیولری،، نقد9 لاکھ 35ہزار200 روپے جبکہ بینک میں6 کروڑ 40لاکھ 82 ہزار21 روپے موجود ہیں،،،رہنما تحریک انصاف کے پاس موجودہ فرنیچر کی مالیت 19 لاکھ 60 ہزارروپے ہے،،،2015 تا 2017 تنخواہ اور منافع کی مد میں 4 کروڑ39 لاکھ 5 ہزار799 روپے کمائے،،،علیم خان نے تین سال میں ایک کروڑ 2 لاکھ 77 ہزار 914 روپے ٹیکس دیا،،، بیرون ممالک 23 دورے کیے جن پر 21 لاکھ 65 ہزار روپے اخرجات آئے،،، علیم خان کے موجودہ اثاثوں میں41 کروڑ 7 لاکھ 10 ہزار277 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔۔۔