ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج, لاہور میں خواتین کارکنان کاچیئرمین سیکرٹریٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سخت احتجاج
لاہور میں خواتین کارکنان نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سیکرٹریٹ میں احتجاج کیا ،، ناراض کارکنان نے پی ٹی آئی کے الیکشن سیل کی عہدے دار عالیہ حمزہ کا گھیراؤ کرلیا،، احتجاج کرنے والے خواتین کارکنان نے عالیہ حمزہ پر خواتین کی مخصوص نشستوں پر ردوبدل کا الزام عائد کیا۔خواتین نے مطالبہ کیا کہ مخصوص فہرست کا ازسرنو جائزہ لیا جائے ،، دوسری جانب تحریک انصاف حافظ آباد کے سابق صدرچوہدری امان اللہ سندھو کی قیادت میں کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا،،مظاہرین نے پارٹی قیادت کے فیصلوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی،، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چوہدری لیاقت عباس بھٹی گروپ کو ٹکٹ دیا جائے ،، اگر پارٹی قیادت نے فیصلے پر نظرثانی نہ کی تو بنی گالہ جاکراحتجاج کریں گے ۔۔۔